شام کی دُعا
باپ اور بیٹے اور روح القدس کے نام میں۔ آمیناے میرے خُدا ! میں ایمان رکھتا / رکھتی ہوں تُو یہاں حاضر و ناضر
ہے۔ میں تجھے سجدا اور اپنے سارے دل سے پیار کرتا / کرتی ہوں۔
میں تیرا شکر کرتا / کرتی ہوں اُن سب نعمتوں کے لیے جو میں نے ہمیشہ
اور خاص کر آج تجھ سے پایی ہیں۔ اے میرے خدا ! مجھے روشنی بخش
تاکہ میرے آج کے گناہ مجھے معلوم ہو جایں اور مجھے فضل بخش تاکہ
میں اُن سے سچی توبہ کروں۔ آمین
ضمیر کا امتحان
اب ذرا سوچو کہ تم نے آج خدا کو کس خیال،بات،کام یا فرضکی غفلت سے ناراض کیا ہے۔ پھر یہ دُعا پٹرھیں۔
اے ہمارے باپ۔ سلام اے مریم۔ رسولوں کا عقیدہ وغیرہ۔
آخر میں یہ دُعا پٹرھیں
اے خداوند ! میں اپنی روح تیرے سپرد کرتا / کرتی ہوں۔خداوند یسوع مسیح ! میری روح کو قبول کر۔ اے مقدسہ مریم ! میری
ماں بن۔ اے میرے مہربان اور نیک فرشتے ! اِس رات میری خبرداری
کر۔
اے خداکے سب فرشتو اور مقدسو ! میرے واسطے دعا مانگو کہ ہمارا
خداوند ہمیں برکت دے۔ سب بدی سے بچایے، ہمیشہ کی زندگی میں ہم
کو لایے اور مرحوم ایمان داروں کی روحیں خدا کی رحمت سے آرام
میں رہیں۔
اے خدا ! میں اپنی روح تیرے ہاتھوں میں سونپتا ہوں / سونپتی ہوں۔
اے یسوع، مریم، یوسف ! میں اپنا دل اور روح تمہاری نزر کرتا / کرتی
ہوں۔
اے یسوع، مریم، یوسف ! میری جاں کنی میں مجھ کو مدد دیجیے۔
اے یسوع، مریم، یوسف ! میں تمہاری رفاقت میں سلامتی سے مروں۔
No comments:
Post a Comment